انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی لاہور میں پریس کانفرنس۔۔۔۔ کہا افغانستان کی کرکٹ ٹیم بہت اچھی ہے ہمیں محتاط ہو کر کھیلنا ہو گا۔۔۔۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ بریدن کارس کا انجرڈ ہونا نقصان دہ ہے۔۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہو گیا لیکن ہمارے لیے اگلے دونوں میچز بہت اہم ہیں۔۔۔
انہوں نے کہا افغانستان کے راشد خان اور نور احمد اچھے باؤلر ہیں۔۔امید ہے افغانستان میں لڑکیاں بھی جلد کرکٹ کھیلیں گی۔۔
جوز بٹلر نے کہا بھارت کا صرف ایک شہر میں کھیلنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ہمارا فوکس صرف کرکٹ پر ہو، کوئی ٹیم کہاں کھیل رہی ہے اور کہاں نہیں اس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔۔
چیمپئنز ٹرافی کا جو فارمیٹ ہے اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔۔ہیری بروک اچھا بلے باز ہے، جلد سکور کرے گا۔۔۔
انہوں نے کہا آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں اوس پڑنا شروع ہوئی جس کی وجہ سے مشکل ہوئی۔۔۔۔اب ٹورنامنٹ میں ہر میچ اہم ہے۔۔ہمارے فاسٹ باؤلرز بہترین ہیں ، وہ کل ہرفارم کریں گے۔۔۔
واضح رہے کہ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان مد مقابل ہوں گی