حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ رکھنےوالوں کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ

0

افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے منصوبے کا اگلا مرحلہ۔۔۔افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی ان کے وطن واپس بھجوایا جائے گا۔۔۔

ذرائع نے بتایا پاکستان میں 8 لاکھ افراد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز ہیں۔۔۔قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں۔۔وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا

افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن ہے۔۔۔ حکومت ہر صورت اسلام آباد کو افغان شہریوں سے خالی کرانا چاہتی ہے۔۔۔

ذرائع نے بتایا افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک افغانستان منتقل کیا جائے گا۔۔۔ تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق کسی اور ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے۔۔۔خفیہ اداروں کی عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ ہر 15 روز بعد وزراعظم آفس کو بھیجے گی۔۔اگر ستمبر تک کسی اور ملک نے ویزہ نہ دیئے تو افغان باشندے غیرقانونی تصور ہوں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.