اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کئی سال بعد فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر بھر پور موقف اپنایا۔
وزرات خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل میں فلسطین کے متعلق کانفرنس کے دوران غزہ کے متعلق بھرپور آواز اُٹھائی ۔ ا وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دورصدارت میں کثیر الجہتی کے ذریعے امن کی قرارداد متفقہ منظور کی گئی۔
محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے صدر اور امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورہ کابل اور ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں پاکستان کے مثبت کردار پر بھی بات کی۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے بتایا کہ قومی ایئر لائنز کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں رواں سال ستمبر تک شروع ہو جائیں گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک میں عدلیہ کے حوالے سے انکے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
عدلیہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اسحاق ڈار
