اسٹیٹ بینک نے کہا ہے بینکوں کے پاس عوام کے 31 ہزار ارب روپے کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئے۔۔
جنوری 2025 میں بینکوں کے ڈپازٹس، ایڈوانسز اور انویسٹمنٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 3500 ارب روپے کے ڈپازٹس بینکوں میں جمع ہوئے ہیں۔۔۔۔ جنوری 2024 میں بینک ڈپازٹس کا حجم 27 ہزار 540 ارب روپے تھا۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے کو جاری کئے گئے بینک قرضوں کا حجم 14 ہزار 728 ارب روپے پر پہنچ گیا۔۔۔ ایک سال میں بینکوں نے 2600 ارب روپے کے قرضے پرائیویٹ سیکٹر کو جاری کئے۔۔۔
دوسری طرف بینکوں کی گورنمنٹ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری بھی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔۔۔ 31 ہزار ارب روپے کے ڈپازٹس میں سے بینکوں نے 30 ہزار ارب روپے کی گورنمنٹ سیکیورٹیز میں انویسٹمنٹ کی ہے۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈپازٹس اور ایڈوانسز کا تناسب 47.5 فیصد ہے جبکہ ڈپازٹس اور انویسٹمنٹ کا تناسب 97 فیصد پر پہنچ چکا ہے۔۔۔۔