سونےکی قیمت میں 3300روپے کی ایک اور بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں کئی روز بعد ایک اونس سونے کی قیمت 2900 ڈالر سے نیچے آ گئی۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کم ہو کر 2897 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔۔

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہو گیا۔۔۔ تین روز میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کمی آ چکی ہے۔۔

24 قیراط کا 10گرام سونا 2829 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے میں فروخت ہوا۔۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2594 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 133 روپے پر آ گئی۔۔۔

24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 3314 روپے پر مستحکم رہی

22 قیراط کی 10 گرام چاندی کی قیمت میں کوئی بیشی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت 2841 روپے پر برقرار ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے