یورپی ممالک بھی امریکی صدر کے نشانے پر آ گئے۔۔۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپین یونین میں شامل ممالک پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپین یونین سے آنے والی بیشتر مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کی جائیں گی۔۔۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سے یورپی ممالک پر وقفے وقفے سے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کا قیام امریکہ کو نقصان پہنچانے کےلیے کیا گیا تھا۔
تاہم یورپی ممالک کی طرف سے ان کے متنازعے بیانات پر سخت ردعمل آیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یونین کو امریکہ کے لیے ایک "نعمت” قرار دیا۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ امریکی صدر کو اپنے ملک کے لیے ہماری ’مہربانیوں‘ کا شکر گذار ہونا چاہیے۔
یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی منڈی ہے۔ یہ امریکہ کے لیے ایک اعزاز ہے”۔