13وزیر،11وزرائےمملکت اور مزید3 مشیر کابینہ میں شامل ہونے کو تیار

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ۔۔۔ 13 نئے وزیر، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیر کابینہ میں شامل ہونے کو تیار بیٹھے ہیں۔۔

نئے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کھچھی، رانا مبشر شامل ہیں۔۔

رضا حیات ہراج، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ بھی وفاقی وزیر بنیں گے۔۔

بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھئیل داس، عبد الرحمن کانجو وزرائے مملکت کا حلف اٹھائیں گے

بلال اظہر کیانی، مختار بھرتھ، شذرا منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمر بھی وزیر مملکت ہوں گے

محمد علی، ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک مشیر برائے وزیر اعظم ہوں گے

تمام نئے کابینہ اراکین کے قلمدان کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے