48 گھنٹے میں 6 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ جبکہ پاکستان پہنچنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس طرح 48 گھنٹے میں ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے ۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ممالک سے مزید 67 ممالک کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ملائیشیا سے ایک، عمان سے 2 اور قطر سے ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کر کے کراچی بھیجا گیا۔

سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے9  افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات سے بلیک لسٹ، منشیات اسمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے موجود 2 نوجوان بھی شامل ہیں۔

ذرائع امیگریشن کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی مختلف ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے