صدر زرداری سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔۔

ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔۔۔ دونوں ممالک نے کاروبار، انفراسٹرکچر ، ثقافت اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین نسلوں پر محیط دیرینہ عوامی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔۔ دوطرفہ تعلقات کی میراث کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔

صدر مملکت نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات فروغ دینے پر زور دیا۔۔۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ۔۔۔ انہوں نے کہا دورے کے دوران دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشتیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور پائیدار تعلقات کی عکاس ہیں۔۔

صدر مملکت نے خصوصی تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو پاکستان کے لیے خدمات اور غیر متزلزل حمایت کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا

شیخ خالد بن محمد بن زاید نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون میں اہم کردار ادا کیا۔۔ انہوں نے پاکستانی معیشت میں اہم سرمایہ کاری کے اقدامات کے اعلان میں سہولت فراہم کی

*

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے