جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں بھی پانچ نئے ججز شامل کر دیئے گئے۔ آئنی بینچ میں نئے ججز کی منظوری 9-4 کی اکثریت سے دی گئی
جوڈیشل کمیشن کے چار ممبران جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر علی ظفر نے آئینی بنچ میں نئے ججز شامل کرنے کی مخالفت کی
چیف جسٹس یحیی ٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،،لاہور ہائیکورٹ میں 4 نئے ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوریدی گئی ،،،،
جوڈیشل کمیشن اجلاس اعلامیے کے مطابق آج جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوئے۔۔۔پہلے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل ججز لگانے کی منظوری دی گئی جن میں راجہ غضنفر علی خان،طارق محمود باجوہ ،عنبر گل خان اور تنویر احمد شیخ شامل ہیں۔۔
دوسرے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں تین نئے ججز ، جسٹس ریاضت علی سحر ، جسٹس عبد ل حامد برغری اور نثار احمد بھمرو کو شامل کیے جانے کی منظوری دی گئی ۔
جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پانچ مزید ججز شامل کیے گئے، آئینی بینچ کا حصہ بننے والوں میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں جس کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔
اعلامیے میں مزید کہاگیا کہ چیف جسٹس نے ہائیکورٹس میں ججز نامزدگی کے قواعد کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے آئینی بنچز میں ججز نامزدگی کیلئے بھی قواعد بنائے جائیں گے۔