آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔۔۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے میچ کے دوران موسلادھار بارش نے میچ کو ختم کر دیا۔۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،،، آسٹریلیا کی ٹیم نے چار پوائنٹس کےساتھ چیمپئنزٹرافی کےسیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ،،
بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز پر آؤٹ ہوئی۔۔۔۔
صدیق اللہ پچاسی اور عظمت اللہ سڑسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے ،،
آسٹریلیا کے بین ڈور نے تین ، ایڈم زمپا ، اور سپینسر جانسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،،
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے بارہ عشاریہ پانچ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ ختم کر دیا گیا۔۔۔