امریکہ میں غیر قانونی مقیم 8 پاکستانی بے دخل

0

امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم 8 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔۔۔ ایک خصوصی فلائٹ پر پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا امریکہ سے جلا وطن شدہ 8 پاکستانی گذشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔۔امریکہ سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کا پہلا بیچ تھا۔۔۔ہم اس حوالے سے امریکہ سے رابطہ میں ہیں۔۔ہم مزید غیر قانونی پاکستانیوں کی واپسی پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔۔جو پاکستانی واپس آئیں گے ہم انہیں واپس لیں گے کیونکہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہماری متعدد ممالک سے انڈر اسٹینڈنگ موجود ہے۔۔جس میں وہ مخصوص تعداد میں افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کو تیار ہیں۔۔ اگر وہ انہیں اپنے ممالک نہیں لے کر جاتے تو ان افغانوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے فیصلہ کی روشنی میں کاروائی ہو گی۔۔مختلف ممالک کے افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کی مختلف ڈیڈ لائنز ہیں۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.