واشنگٹن:وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ زیلنسکی ملاقات تلخی میں بدل گئی،میڈیا کے سامنےیوکرینی صدر کی بےعزتی کر دی

0

یوکرینی صدر کا دورہ امریکہ۔۔۔ وہائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات۔۔۔۔ زیلنسکی، صدر ٹرمپ اور نائب امریکی صدر میں سخت تلخ لامی۔۔ میڈیا کے سامنے یوکرینی صدر کو بے عزت کر دیا۔۔۔

کسی بھی غیر ملکی سربراہ کی وہائٹ ہاؤس میں بے عزتی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین کے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے جنگ رک نہیں رہی ہے۔۔۔ آپ تیسری جنگ پر جوا کھیل رہے ہو۔۔۔ کہا مسٹر زیلنسکی تم مجھے ہدایات نہیں دے سکتے۔۔۔

صدر ٹرمپ نے کہا تم چاہتے ہو میں روس کے خلاف ہو جاؤں۔۔۔ ایسا نہیں ہو گا۔۔۔ میں امریکہ اور دنیا کے ساتھ ہوں۔۔۔میں چاہتا ہوں یہ جنگ جلد ختم ہو۔۔۔

صدر ٹرمپ نے امریکی نائب صدر ڈی جے وینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ زیلنسکی پیوٹن کے ساتھ کس قدر نفرت رکھتا ہے۔۔۔ میرے لئے اس قدر نفرت کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ کرنا مشکل ہو گا۔۔

صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے کہا آپ مجھے سخت دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ میں بہت سخت ہو سکتا ہوں لیکن آپ سہہ نہیں پائیں گے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.