آرمی چیف کا بہاولپور کور کا دورہ،جوانوں اور افسروں سے خطاب بھی کیا

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ بہاولپور ۔۔۔۔ کور کمانڈ نے استقبال کیا۔۔۔بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ بھی کیا۔۔۔

آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور استعداد کار پر مکمل بریفنگ دی گئی۔۔۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب اور مکالمہ بھی کیا۔۔۔

جوانوں اور افسروں کو پیشہ ورانہ مہارت کی تاکید کی اور کہا پاکستان آرمی کی کامیابی سخت تربیت سے مشروط ہے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح بھی کیا۔۔۔

بہاولپور میں "انوویسٹا چولستان” اور "کمبیٹ سمیولیٹر ارینا” کا افتتاح کیا۔۔۔۔

جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر طلبہ سے ملاقات کی اور خطاب میں کہا نوجوان نسل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔۔۔پاکستان آرمی نوجوانوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل حمایت کرے گی۔۔۔انہوں نے نوجوانوں پر تعلیمی ترقی پر زور دیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.