موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال:41قوانین منظور کئے گئے

0

16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل۔۔۔۔۔

13 اجلاس منعقد ہوئے اور پارلیمانی سال کے 130 لازمی دن مکمل کئے گئے۔۔۔۔اپوزیشن ارکان کو 66۔۔۔حکومتی ارکان کو اکہترگھنٹے بولنے کا موقع ملا۔۔۔۔

51 بل منظور کئے گئے جن میں 40 حکومتی اور 11پرائیویٹ ممبر بلز شامل تھے۔۔۔ 51 میں سے 42 بل باقاعدہ قانون بنے۔۔۔26 قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔۔۔1059 نشاندار۔۔۔264 غیر نشان دار سوالات کے جوابات دیئے گئے۔۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پہلے پارلیمانی سال میں 69 توجہ دلائو نوٹس کے جواب دیے گئے جبکہ 4 تحریکوں کو قاعدہ  258 کے تحت زیر بحث لایا گیا۔۔۔

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد ان کے 213  اجلاس منعقد ہوئے۔۔۔۔پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔۔۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش اور صفائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے۔۔۔اسپیکر ایاز صادق نے اپنے آفس اور گھر کے دروازے اراکین کےلئے کھول دیئے۔۔۔۔

اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات کم کرنے میں بھی غیر معمولی کردار ادا کیا۔۔اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلیے قائم خصوصی کمیٹی کے چار اجلاسوں کی صدارت کی۔۔۔

اسپیکر نے جمہوریت اور پارلیمانی اقدار کے فروغ کےلیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔۔۔۔پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے علاقائی اور عالمی سطح پر رابطوں کو فروغ  اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کیا گیا۔۔۔

کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی۔۔۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لا کر قومی خزانے کیلئے ایک ارب روپے کی بچت کی گئی۔۔۔اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں ہی  پہلے پارلیمانی سال کے دوران 18 ویں اسپیکرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.