پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ۔۔۔۔۔۔روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کا اہم عالمی و علاقائی امور بشمول اقوام متحدہ میں کوآرڈینیشن پراظہار اطمینان کیا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاک اٹلی سیاسی مشاورت کا چھٹا دور روم میں منعقد ہوا،،،، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ اطالوی وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ریکارڈو گواریگلیا نے کی ۔۔۔۔
پاکستان اور اٹلی کا دو طرفہ تعلقات بشمول ای یو کے ساتھ تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔۔۔۔۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کو اجاگر کیا اور معیشت، ترقی، زراعت، دفاع، اعلی تعلیم اور عوامی رابطوں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ،،،،
اطالوی خارجہ سیکرٹری نے دو طرفہ قونصلر مشاورت کے اسلام آباد میں ہونے والے دور میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔۔۔۔ پاکستان اور اٹلی کا اہم عالمی و علاقائی امور بشمول اقوام متحدہ میں کوآرڈینیشن پر بھی اظہار اطمینان کیا ،،،، خارجہ سیکرٹری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی طرف سے اطالوی ہم منصب کو پاک اٹلی سٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے جائزہ اجلاس میں شرکت کے لیے دور پاکستان کی دعوت دی
پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور آئندہ برس پاکستان میں منعقد کیے جانے پر اتفاق کیا۔