فروری میں اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔۔۔ ۔۔۔ حصص بازار نے مزاحمت تو خوب کی لیکن ریڈ لائن سے باہر نہ آ سکی ۔۔۔۔
مارکیٹ انڈیکس میں ایک ہزار پانچ پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ چودہ ہزار 256 سے کم ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔ سرمایہ کار 73 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔
فروری میں مجموعی طور پر 9 ارب 79 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔۔ کاروباری سودے 463 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 53 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 980 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔
ایک ماہ میں 2 کروڑ 61 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔۔ فارن انویسٹرز نے 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے اور 16 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے۔۔۔