آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کا معاملہ۔۔۔۔ آئی ایم ایف مشن 3 مارچ کو قرض پروگرام کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا ۔۔۔ صوبوں سے شرائط پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی جائے گی۔۔۔
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا اقتصادی جائزہ مذاکرات چار مارچ کو شروع ہوں گے اور 15 مارچ تک جاری رہیں گے
نیتھن پورٹر 9 رکنی وفد کی قیادت کریں گے ۔۔۔۔ مذاکرات دو مراحل تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے۔۔۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف اور نئی ٹیکس حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔۔۔
آئی ایم ایف وفد کے وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات سے بھی بریفنگ لے گا۔۔۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن پہلی بار چاروں صوبوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کرے گا جس میں صوبائی اخراجات اور ٹیکس محاصل کا جائزہ لیا جائے گا۔۔