صدر ٹرمپ سے تلخ کلامی کےباوجود یوکرین امریکہ سے معدنیات کا معاہدہ کرنے کو تیار ہے:زیلنسکی

0

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے اوول ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تلخ کلامی کے باوجود معدنیات کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔۔۔

سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں زیلنسکی نے کہا یوکرین سے زیادہ امن کی خواہش شائد کسی کی نہیں۔۔ یوکرین کو آج بھی امریکہ کی حمایت کی ضرورت ہے۔۔

گزشتہ روز امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ہونے والی جھڑپ کے دوران ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر نعرے بازی کرتے ہوئے ان پر ’شکر گزار‘ نہ ہونے اور جنگ بندی کی مجوزہ شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں، آپ یا تو کوئی معاہدہ کریں یا ہم اس معاملے سے باہر ہوجائیں گے، اور اگر ہم باہر ہوئے تو آپ روس سے لڑیں گے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ اچھا ہوگا۔‘

زیلنسکی کچھ ہی دیر بعد چلے گئے تھے اور ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ ’وہ اس وقت واپس آسکتے ہیں جب وہ امن کے لیے تیار ہوں‘۔

’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ امریکا اور یوکرین کے تعلقات دو سے زیادہ صدور کے بارے میں ہیں، یوکرین کو روس کی کہیں زیادہ بڑی اور بہتر مسلح فوج کے خلاف لڑائی میں واشنگٹن کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.