مریم نواز نے پنجاب میں فری سولر اسکیم کا افتتاح کر دیا

چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی

سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے . مریم نوازشریف کی فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد.

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو جائے گی

اس سال جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمّل ہو جائے گا.سیکرٹری انرجی نے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔۔۔.

انہوں نے کہا صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔فری سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔۔۔

فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔۔۔ ۔0.55کلوواٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔

100یونٹ ماہانہ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا۔

فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔ بریفنگ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔ مریم نواز شریف

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے