وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات۔۔۔۔۔
وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔۔۔وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی میں شراکت جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔۔۔۔
ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔۔۔
