کاروباری ہفتے کا پہلا روز ۔۔۔۔۔۔ سٹاک مارکیٹ میں 1265 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ رمضان شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں نے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔
مارکیٹ کھلتے ہی Bulls کا کنٹرول زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔۔۔۔ Bears نے مال بیچ کر منافع کمانا شروع کیا تو ہر طرف سے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔۔۔۔ رمضان شروع ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں 55 فیصد کم رہیں۔۔۔ صرف 21 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 11 ارب 88 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔۔
شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 840 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔