جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی،اسرائیل نے غزہ کا امدادی سامان روک دیا

غزہ میں مزاحمت کار تنظیم حماس نے کہا ہے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔۔۔ غزہ کیلئے آنے والی امداد کو مستحقین تک آنے سے روک دیا گیا ہے۔۔۔ دوسری طرف جنگ بندی معاہدے سے اب تک اسرائیل نے 116 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔۔۔

ادھر اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے میں چھ ہفتوں تک عارضی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام پر اس میں عارضی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے سٹیو وٹکوف کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کے تحت غزہ میں حماس کے زیرِ حراست نصف یرغمالیوں کو پہلے دن رہا کر دیا جائے گا۔ باقی یرغمالیوں کو مستقل جنگ بندی معاہدہ ہونے کی صورت میں ہی رہا کیا جائے گا۔
حماس کی جانب سے اسرائیل کے اس اقدام پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا۔تاہم حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں کی ضمانت کے بغیر پہلے مرحلے میں توسیع پر رضامند نہیں ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے