دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔۔۔
کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔۔۔ جو ٹیم جیتے گی وہ دبئی میں بھارت کے مدمقابل ہو گی۔۔۔
بھارت نے265 رنز کا ہدف48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پر حاصل کر لیا
ویرات کوہلی84 رنز بنا کر نمایاں رہے
شریاس ایئر 45،روہت شرما ،ہاردک پانڈیا 28،28،اکشر پٹیل27، شبمن گل 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے
کے ایل راہول42 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
آسٹریلیا کے نیتھن ایلس ، ایڈم زمپا نے 2،2، کوپر کونولی،بین دروشوئس نے 1،1 وکٹ حاصل کی
آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آوٹ ہو ئی
کپتان اسٹیون اسمتھ73 ، ایلکس کیری61رنز بنا کر نمایاں رہے
دبئی:ٹریوس ہیڈ 39 ،مارنس لبوشین 29 ،بین دروشوئس19 رنز بنا سکے
بھارت کے محمد شامی نے 3، ورون چکرورتی اور رویندرا جدیجا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا