بنوں کینٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ:9 معصوم شہری شہید،6خوارجی ہلاک

بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام۔۔۔۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری شہید اور 16 زخمی ہونے کی اِطلاع ہے

خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔۔۔

ذرائع کے مطابق خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سے ملحقہ ایریا میں بم سے اڑائی جسکی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔۔۔

فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔

سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 6 خوارجی دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے