پشاور: 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ کےپی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق

پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز اور آڈیو ویژول مواد کا تجزیہ مکمل کر لیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی تصدیق ہو گئی ہے۔

تجزیہ تھانہ شرقی پشاور کی جانب سے بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز پر فریم بہ فریم کیا گیا۔ بیشتر ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے،سہیل آفریدی اور عرفان سلیم سے متعلق دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانزک تجزیے کے دوران تمام افراد کی پروفائل تصاویر سے ویڈیوز میں موجود افراد کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ 19 سے 23 دسمبر 2025 کے دوران تیار کی گئی۔ رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں طلب کی گئی تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے