پاکستان سٹاک مارکیٹ کو تیزی راس نہ آئی۔۔۔۔ چار روز مسلسل کمی کے بعد منگل کو انڈیکس میں اضافہ ہوا لیکن حصص بازار ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آ گیا۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 46 ارب روپے ڈوب گئے ۔۔۔۔۔۔
شیئرز مارکیٹ 490 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 254 پر بند ہوئی۔۔۔ مجموعی طور پر 26 کروڑ 39 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 13 ارب 73 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 880 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔۔
