آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بنوں کا دورہ۔۔۔۔4 مارچ کو ناکام دہشت گرد حملہ کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج بنوں پہنچے۔۔۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کا اعادہ کیا۔۔۔انہوں نے کہا بنوں کینٹ حملے کے منصوبہ ساز اور سہولت کار بھی جلد گرفتار ہوں گے۔۔۔پاک فوج ریاست کے امن و استحکام کے لیے ہر قیمت پر جنگ جاری رکھے گی۔۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔۔۔۔
آرمی چیف نے کہا افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔۔۔۔پاک فوج قوم کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔۔۔بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔۔۔۔
جنرل عاصم منیر نے کہا خوارج اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں،۔۔۔پاک فوج کسی کو بھی پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔۔بنوں کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
