پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا چوتھا روز ۔۔۔۔۔ شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی حصص بازار میں واپسی ۔۔۔۔۔ آٹوموبیل، سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی خریداری ریکارڈ کی گئی۔۔
1459 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 713 پر بند ہوا ۔۔۔۔ مارکیٹ میں 37 کروڑ 31 لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی۔۔۔۔ کاروباری سودے 26 ارب 25 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 56 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔
