ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکہ اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار کرکے امر یکہ کے حوالے کیا گیا۔۔
پاکستان کا امریکہ کیساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون جاری رکھنے کا عزم ،،،، امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ واپس لینے کے اعلان کا بھی خیر مقدم،،، امریکی قومی سلامتی کونسل مشیر کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ،، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کر ادی ۔۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایاکہ امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی جیسے آپریشن کسی ایک واقعے کے مرہون منت نہیں ہیں۔دہشت گرد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے امریکہ کیساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمارا بڑا برآمدی شراکت داری ہے ۔اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کی کال موصول ہوئی ہے، اسحاق ڈارنے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ٹرمپ کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ ۔ وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور جدہ میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔۔
امریکہ کےساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے،دفتر خارجہ
