آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ گھناوٴنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔۔۔
آر می چیف جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو بنوں کا دورہ کیا۔۔ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کےبہادر جوانوں کو خراج تحسین کیا ،،،، اور دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوارج اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے، شہریوں کو نشانہ بنانے سے اسلام دشمن خوارج کے حقیقی عزائم بے نقاب ہو گئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ گھناوٴنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج قوم کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور کسی کو بھی پاکستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجی جوانوں کی عیادت بھی کی اور ان کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ۔ سپہ سالار نے دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ ۔
پاکستان پر حملےکےمنصوبہ سازوں،سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا:آرمی چیف
