پاکستان سٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ۔۔۔۔ 685 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 89 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔۔
آئل کمپنیز کا گردشی قرض ختم کرنے کیلئے حکومت کا بینکوں سے 1250 ارب روپے لینے کا فیصلہ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں خریداری بڑھا دی ۔۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں کوئلہ سستا ہونے پر ٹریڈرز نے سیمنٹ کمپنیوں میں بڑی سرمایہ کاری کی۔۔۔
مارکیٹ میں 40 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ۔۔۔۔ کاروباری سودے 27 ارب 84 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 125 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔
