امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو خط بھیجا ہے جس میں جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔۔
رائٹرز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے دو ہی طریقے ہیں۔۔۔ ایران سے جنگ یا مذاکرات۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا وہ ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ایران عظیم لوگوں کا ملک ہے۔۔۔ خطے میں نئی ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے اس لئے ایران سے بات چیت کا دروازہ کھول رہے ہیں۔۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس کیلئے امریکہ کو کچھ رعایتیں اور سہولتیں ایران کو دینا ہوں گی لیکن یہ سب کچھ بات چیت میں ہی طے کیا جا سکے گا۔۔۔۔
