مناسب بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔۔۔۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا۔۔ارسا نے پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا گیا۔۔
ارسا کے مطابقربیع سیزن کے باقی عرصہ کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا اندازہ ہے۔۔ڈیموں میں جتنا پانی آئے گا اتنا آگے ریلیز کیا جائے گا۔۔
ارسا نے اپنے مراسلے میں کہا ہے صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔ بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں ہے۔۔۔
رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد اور سندھ نے 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔۔۔
