کابینہ میں شامل نئے وزراء کو محکمے الاٹ کر دیئے گئے

وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد وزراء،مشیران اور معاونین کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔۔

وزیر اعظم نے عبدالعلیم خان سے نجکاری کمیشن کا قلمدان واپس لے کر محمد علی کو سونپ دیا۔۔

وزیر اعظم نے قواعد 3(4) کے تحت چند وفاقی وزراء کو محکمے دوبارہ بھی تفویض کر دیئے ۔۔ مذہبی امورایک مرتبہ پھر سردار یوسف کو دے دی گئی ۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور،علی پرویز ملک کو پٹرولیم،اورنگزیب کھچی کو قومی ثقافتی ورثہ کا قلمدان مل گیا۔۔۔

خالد مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،حنیف عباسی کو ریلوے،معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت مل گئی۔۔

جنید انور کو میری ٹائم افیئرز اور رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے

،مصطفی ٰکمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز،شزا فاطمہ کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور رانا مبشر کو پبلک یونٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد خان کو غذائی تحفظ ،عبدالرحمان کانجو کو توانائی کے ساتھ پبلک افئیر یونٹ ،،عقیل ملک کو قانون و انصاف کی وزارت ملی۔۔۔

بلال اظہر کیانی کو ریلوے اور کھیل داس کو مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ہے ،

،الگ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق توقیر شاہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ،محمد علی کو نجکاری اور پرویز خٹک کو داخلہ امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے

معاونین خصوصی میں ہارون اختر کو صنعت و پیداوار،،حذیفہ رحمان کو قومی ثقافتی ورثہ،مبارک زیب کوقبائلی امور جبکہ طلحہ برقی کو سیاسی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے چند وفاقی وزراء کے محکمے دوبارہ تفویض کر دیئے ،،خواجہ محمد آصف کو وزارت دفاع ،اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون و انصاف کیساتھ انسانی حقوق کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔۔۔

مصدق مسعود ملک کو وزیر ماحولیاتی تبدیلی و کوآرڈینشن اور عطاء اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات دی گئی ،

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قیصر احمد شیخ کو وزارت سرمایہ کاری بورڈ ، عبدالعلیم خان وزیر مواصلات ، چوہدری سالک حسین کو وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل ترقی اور رانا تنویر حسین کو وزارت قومی فوڈ سکیورٹی و تحقیق کا قلمدان دیاگیاہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے