اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر کو خط لکھ کر مذاکرات کی درخواست کی ہے۔
ایرانی موقف
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں واضح کیا کہ ایران کو ایسا کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا۔ایرانی حکام کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس حوالے سے کوئی سرکاری رابطہ نہیں کیا گیا۔
ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی ویب سائٹ ایکسیئس کے مطابق، ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر کو خط ارسال کیا اور انہیں جوہری مذاکرات کی پیشکش کی۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس یا امریکی محکمہ خارجہ نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
