لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والا شخص “بگ بین” پر چڑھ گیا اور وہاں فلسطینی پرچم اور فلسطینی مزاحمت کی علامت کفایہ کو چار گھنٹے تک لہراتا رہا۔۔۔
لندن کے مشہور ایلزبتھ ٹاور پر نوجوان کئی میٹر تک چڑھ گیا اور ننگے پاؤں ایک کنارے پر کھڑے ہو کر فلسطینی جھنڈا لہرایا۔
ہفتہ کے روز لندن کے پیلس آف ویسٹ منسٹر میں ایمرجنسی سروسز کو بلایا گیا جب ایک شخص فلسطینی جھنڈا لیے ایلزبتھ ٹاور (جسے عام طور پر “بگ بین” کہا جاتا ہے) پر چڑھ گیا۔
یہ شخص، جو ننگے پاؤں اور مکمل سیاہ لباس میں تھا، ٹاور کے کنارے خطرناک طریقے سے چمٹا ہوا تھا – یہ وہی ٹاور ہے جہاں دنیا کی سب سے مشہور گھڑیوں میں سے ایک موجود ہے – جبکہ فائر بریگیڈ اس سے بات کرنے کی کوشش کر رہی تھی
وہ پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہو کر ایلزبتھ ٹاور پر چڑھ گیا۔۔۔ اس نے جوتے اتار کر ایک کنارے تک پہنچنے کی کوشش کی،
جس سے اس کے پاؤں زخمی ہو گئے، اور ٹاور پر خون کے نشانات نظر آئے۔
تصاویر میں اسے ایک جھنڈے اور کفایہ اسکارف کے ساتھ ٹاور کے پتھر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے
