پنجاب میں آئندہ ہفتے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔۔مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔۔

کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔۔۔

واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے

راولپنڈی، جہلم، اٹک ، چکوال، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔۔۔

لاہور ، شیخوپورہ ، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، اوکاڑہ، بہاولنگر ، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر ، کوٹ ادو، رحیم یار خان ، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے