کراچی:جنجال گوٹھ میں چھت گرنے سے 5خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔۔ مرنے والوں میں ماں اور اس کی چار بیٹیاں شامل ہیں۔۔۔

چھت گرنے سے کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔۔ چھت کا بیم کمزور تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ہے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے