لاہور : وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔اور معاملے کا سارے ملبہ نئی تعینات ہونے والی نرسز پر ڈال دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں میواسپتال میں انجکشن سے ہلاکت کے معاملے سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی، پہلی دو خوراک لگانے سے کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ 6 ہزار انجکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجکشن مریضوں کو لگائے گئے لیکن انجکشن کا ردعمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا، پاؤڈر کی رپورٹ آج شام تک اور محلول کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔
