چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے شکایات کے انبار لگا دئیے ، بلاول بھٹو نے دریائے سندھ سے متنازعہ نہریں نکالنے اور وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کے معاملات پر وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات ،،،،،ملکی سیاسی صورتحال ،دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،،،،، بلاول بھٹو نے دریائے سندھ سے متنازعہ نہریں نکالنے سے متعلق اعتراضات وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیئے ،،، وزیر اعظم کی تمام شکایات دور کرنے کی یقین دہانی۔۔
ملاقات میں فریقین نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیا ن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ایک دوسرے کا موقف سنا۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ اور پانی کی تقسیم کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اہم ترین اتحادی جماعت ہے ، ان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے ، ملک کے مسائل کا حل سب جماعتوں کے مل کر کام کرنے سے ممکن ہے ۔ پیپلز پارٹی نے معاشی استحکام اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اورحکومتی امور میں مشاورت اور اعتماد میں لینے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی وفدکے اعزاز میں پُرتکلف افطار ڈنر بھی دیا جس میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ اہم رہنماوں نے شرکت کی ۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پیپلز پارٹی نے شکایات کے انبار لگا دیئے
