سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانےوالوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ، علیمہ خان 26مارچ کو دوبارہ طلب

سوشل میڈیا پر ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 26 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا۔۔

علیمہ خان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مزید 17 افراد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔۔۔

علیمہ خان کو آج 21 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں جس پر انہیں دوبارہ 26 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔۔

علیمہ خان کی جانب سے ان کی وکیل عائشہ خالد جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔۔ جے ائی ٹی نے علیمہ خان کے وکلا سے 5 گھنٹے سے پوچھ گچھ کی۔۔

سینٹر عون عباس بھی جے ائی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔۔ان سے سوشل میڈیا کے حوالے سے سوال جوابات کیے گئے۔۔

جے ائی ٹی ائی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔۔ جے ائی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی۔۔۔۔ جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شوائد موجود ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے