بلوچستان کے حساس علاقے بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد یرغمالیوں کی ممکنہ صورتحال نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔
کوئٹہ سے نکلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور جا رہی تھی، بولان کے ٹنل نمبر 8 کے قریب اچانک دہشت گردوں نے بھاری فائرنگ اور دھماکوں سے حملہ کر دیا۔۔حملے میں ٹرین کے انجن ڈرائیور سمیت متعدد مسافر زخمی ہوئے۔ٹرین میں سینکڑوں مسافر سوار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین سرنگ کے اندر رکنے پر مجبور ہوگئی، جس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔حکام کو عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، تاہم صورتحال واضح نہیں۔
سیکیورٹی اقدامات:
سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج اور ایف سی کے خصوصی یونٹس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بلوچستان حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اور تمام ریلوے مسافروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
