ٹی ٹی پی افغانستان میں بڑا سیکیورٹی خطرہ، پاکستان نے اقوام متحدہ میں خبردار کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں خبردار کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان کا سب سے بڑا دہشت گرد گروہ بن چکا ہے، جو خطے کی سیکیورٹی اور عالمی استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں موجود پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ اسے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ کابل سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔بلوچ لبریشن آرمی (BLA)، القاعدہ اور دیگر گروہوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان نے خبردار کیا کہ دہشت گردوں کے پاس موجود جدید ہتھیار بین الاقوامی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ٹی ٹی پی کے پاس 6,000 سے زائد جنگجو موجود ہیں، جو پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے افغانستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے