وزیر اعظم کا برطانیہ سے آئے کرپشن کے 190 ملین پاؤنڈ سے دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان دور میں برطانیہ سے آنے سے والے کرپشن کے 190 ملین پاؤنڈ سے دانش اسکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈز ہے، 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، چیف جسٹس نے کہا ہے یہ پیسہ حکومت اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے