ایشیائی ترقیاتی بینک کے30لاکھ ڈالر سےترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان بھیجا گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے آنے والی گرانٹس اور قرض سے ترکیہ اور شام کو امدادی سامان بھیجوانے کا انکشاف۔۔۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ ترکیہ کے سیلاب اور شام میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان ایشیائی ترقیاتی بینک کے 30 لاکھ ڈالر سے بھجوائی گئی۔۔۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے امداد بھجوانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ایک ماہ میں آڈٹ رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے 45 ارب 76 کروڑ روپے کی ریکوری نہ کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔۔۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 24-2023 کے 12 آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا جن میں 123 ارب روپے کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اتھارٹی نے مکمل ہونے والے منصوبوں میں 45 ارب 76 کروڑ روپے کی ریکوری نہیں کی۔۔ مکمل ہونے والی کئی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جا رہا

چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث ٹول وصول نہیں کیا جا رہا

سیکرٹری مواصلات نے کمیٹی کو بتایا کہ نئی شاہراہوں پر موٹر وے پولیس جلد تعینات کی جائے گی ۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے