گرینڈ وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس،وزیراعظم کو مہنگائی اور سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نئے وزراء مشیروں اور معاونین کی تقرری کے بعد توسیع شدہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا اسلام آباد کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی انتہائی بہتر اور مؤثر رہی ہے۔۔۔

وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجیئس ایجوکیشن کو وزارت وفاقی تعلیم کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی۔۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان اور نیشنل کمپیوٹر ایمرجینسی رسپانس ٹیکنیکل ٹیم/کوآرڈینیشن سینٹر آف چائنہ کے درمیان سائبر سیکیورٹی میں تعاون کو مستحکم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دے دی گئی۔۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تحقیق ، مشاورت اور تربیت کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت سائبر حملوں کو روکنے کے حوالے سے ہم آہنگی، پالیسی ڈویلپمنٹ، سائبر سیکیورٹی ڈرلز، سائبر سیکورٹی کے حوالے سے انٹیلی جینس کے تبادلے، سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے استعداد میں بہتری اور آگاہی کا فروغ یقینی بنایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل ٹیلی کام یونین اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ، حکومت پاکستان کے درمیان آئی ٹی یو ایکسلیریٹر سینٹر کے قیام کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دے دی-

اس معاہدے کے تحت پاکستان کا نیشنل انکییوبیشن سینٹر ، اسلام آباد ایک آئی ٹی ایکسلیریٹر سینٹر کے طور پر کام کرے گا اور اس کی صلاحیت بڑھائیں جائے گی۔۔۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 فروری، 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی-

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے