بلوچستان میں دہشت گردوں نے مسافر ٹرین کو یرغمال بنا لیا۔۔۔ پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں شائع کرنے میں مصروف۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر پاکستان دشمن ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔۔۔۔ بلوچستان میں دہشت گردوں نے پاکستان ریلویز کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا۔۔۔
بھارت میں بیٹھے پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر، ویڈیوز اور شرپسند عناصر کے انٹرویوز لگائے جا رہے ہیں۔۔۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔
ہندوستانی میڈیا بھی اس بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے ۔۔۔
پاکستان سے بھاگے ہوئے بگھوڑے بلوچ رہنماؤں کے بے بنیاد تجزیئے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کے بجائے سچ کا انتظار کریں۔۔۔
مغویوں کی رہائی کا آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کو اس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔۔۔ راستہ دشوار گزار ہونے اور اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو نقصان نہ پہنچے۔۔۔
