سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا ، عمرایوب اور علیمہ خان کل طلب

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انوسٹیگیشن ( جے آئی ٹی ) ٹیم نے  جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا سے متعلق پی ٹی آئی کے2 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025ء کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے