جعفر ایکسپریس آپریشن آخری مرحلے میں داخل

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ۔۔۔سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔۔۔

سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا ہے۔۔۔۔ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔۔

تاہم پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے۔۔۔

موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔۔۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں مطلع کر دی جائیں گی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے